عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

نیویارک (نیشنل ٹائمز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ،خام تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سالوں سے بلند ترین سطح پر رہنے والی تیل کی قیمتوں میں اب بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں حریف گروپوں کے درمیان معاملات طے پانے سے لیبیا میں تیل کی پیداوار اور ایکسپورٹ کے دوبارہ آغاز کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔
اسی باعث عالمی مارکیٹ میں برطانوی اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 4 فیصد سے زائد کمی سے اب 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح تک گر گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تیل کی یہ قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ یہاں واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث گزشتہ ڈھائی سالوں سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بلند ترین سطح پر رہی ہیں۔ ڈھائی سال قبل تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 130 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی تھیں، جو بدتریج کم ہوتے ہوئے اب 70 ڈالرز فی بیرل تک گر گئی ہیں۔
گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران متعدد مواقعوں پر تیل کی قیمتیں 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے آئیں، تاہم تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہ پایا۔ حال ہی میں مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالرز کی سطح کے قریب بھی پہنچ گئی تھی۔ تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال قدرے بہتر ہونے سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر