ایف بی آر جولائی اگست میں ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) 1.8 ہزار ارب روپے کے بھاری ٹیکس عائد کرنے کے باوجود حکومت رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور ٹیکس وصولیاں ہدف کے مقابلے میں 111 ارب روپے کم رہیں۔ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی نے ایک طرف آئی ایم ایف سے جاری 7 ارب ڈالر کی قرض کی ڈیل پر سوالیہ نشان لگا دئیے ہیں، تو دوسری طرف حکومت کی جانب سے منی بجٹ لائے جانے کے امکانات میں بھی اضافہ کردیا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق ایف بی آر کو جولائی اور اگست میں 1.554 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیا گیا تھا، لیکن ایف بی آر صرف 1.441 ہزار ارب روپے ہی جمع کرسکا۔اس طرح ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا، تاہم اپنا سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلیے ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 40 فیصد اضافہ کرنا ہوگا، اس طرح ایف بی آر کو 14 فیصد خسارے کا سامنا ہے، ایف بی آر کے یہ اعداد وشمار بینکوں کے حتمی نتائج سے مشروط ہیں، بینکوں کی جانب سے حتمی نتائج جاری ہونے کی صورت میں ٹیکس وصولیوں میں 5 سے 10 ارب تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا سالانہ ہدف 12.970 ہزار ارب روپے رکھا گیا تھا، جس کو حاصل کرنے کیلیے منی بجٹ لائے جانے کا خدشہ ہے، کیوں کہ آئی ایم ایف نے نیا قرض پروگرام جاری کرنے کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کی کڑی شرط عائد کر رکھی ہے، ایف بی آر سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹیز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا ہے اور صرف انکم ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف ہی حاصل کرسکا ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر