لاہور، سرکاری ریٹ لسٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری لسٹ میں دال چنا، کالے چنے اور بیسن کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔سرکاری لسٹ میں دال چنا باریک کی قیمت 280 روپے سے بڑھا کر 330 روپے فی کلو مقرر کردی گئی، دال چنا سپیشل کی قیمت 305 روپے سے بڑھ کر 360 روپے کلو ہو گئی۔کالا چنا کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کالا چنا کی قیمت 305 روپے سے بڑھا کر 345 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، بیسن کی قیمتوں میں بھی 40 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بیسن 300 روپے سے بڑھ 340 روپے فی کلو ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق باسمتی چاول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، باسمتی چاول 270 روپے سے کم ہو کر 260 روپے فی کلو پر آگئے۔اسی طرح دال مسور کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، دال مسور کی قیمت 290 سے کم کر کے 265 روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ سفید چنے کی قیمت 310 روپے فی کلو برقرار ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر