کراچی والوں کیلئے بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

کراچی ( نیشنل ٹائمز) بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی مئی اور جون کے مہینوں کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرا دیا۔
کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی۔ واضح رہے کہ جہاں ایک جانب کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے، وہیں ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بھی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخوست دائر کی ہے ۔
درخواست میں اپریل تا جون 2024کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے وّصولی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔نیپرا میں دائر درخواست میں سسٹم کے استعمال کے چارجز کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ روپے اور نقصانات کی مد میں10 ارب 80 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر 26 اگست کو سماعت کرے گی اور اگر نیپرا کی جانب سے یہ درخواست منظور کرلی جاتی ہے تو بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر