ایکسپورٹ 60 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے حکومت کے ہدف کو جھٹکا

لاہور (نیشنل ٹائمز) ایکسپورٹ 60 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے حکومت کے ہدف کو جھٹکا نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2024 میں ایکسپورٹس کے حجم میں بڑی کمی ہو جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2024 کے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ سالوں کے دوران ایکسپورٹس میں 100 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کرنے والی وفاقی حکومت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
جولائی کے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق 3 سالوں میں ایکسپورٹس 60 ارب ڈالر تک لے جانے کے ہدف کو جھٹکا لگا ہے، ہدف کے برعکس ملکی خالص مصنوعاتی شعبے کی ایکسپورٹس میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ،جون کے مقابلے جولائی میں مصنوعات کی ایکسپورٹس میں 8.26 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق کھیلوں کے سامان کی ایکسپورٹس میں ماہانہ 13.54 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

جولائی میں کھیلوں کے سامان کی ایکسپورٹس کا حجم 2 کروڑ 93 لاکھ ڈالر رہا۔ جون میں کھیلوں کے سامان کی ایکسپورٹس کا حجم 3 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھا ۔فٹبال کی ایکسپورٹس میں ماہانہ 17.65 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ جولائی میں فٹبال کی ایکسپورٹس کا حجم 1 کروڑ 77 لاکھ ڈالر سے زائد رہا، جون میں فٹبال کی ایکسپورٹس 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالر تھیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق سپورٹس گلوز کی ایکسپورٹس میں بھی ماہانہ 6.65 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ،جولائی میں سپورٹس گلوز کی ایکسپورٹس کا حجم 46 لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔
جون میں سپورٹس گلوز کی ایکسپورٹس 49 لاکھ 34 ہزار ڈالر تھیں۔ دستاویز کے مطابق لیدر مصنوعات کی ایکسپورٹس میں بھی ماہانہ 19.54 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔جولائی میں لیدر مصنوعات کی ایکسپورٹس کا حجم 4 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ ہوا۔ جون میں لیدر مصنوعات کی ایکسپورٹس 4 کروڑ 97 لاکھ ڈالر تھیں۔ دستاویز کے مطابق لیدر گارمنٹس کی ایکسپورٹس میں بھی ماہانہ 6.86 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ،جولائی میں لیدر گارمنٹس کی ایکسپورٹس کا حجم 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہا، جون میں لیدر گارمنٹس کی ایکسپورٹس 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تھیں۔ یہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ماہرین معیشت کی جانب سے اگلے 3 سالوں میں ایکسپورٹس کے حجم کو 60 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے ہدف کو ناممکن قرار دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر