وفاقی حکومت کا قرض جون 2024تک 68914 ارب روپے ہو گیا ہے، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت کا قرض جون 2024تک 68914 ارب روپے ہو گیا ہے اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے مالی سال 2024میں 8073 ارب روپے قرض لیا ہے. اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کا قرض مالی سال 2024میں 13.26 فیصد بڑھا ہے جون 2024تک حکومت کا مقامی قرض 47160 ارب روپے ہے جبکہ جون 2024تک حکومت کا بیرونی قرض 21754 ارب روپے ہے مالی سال 2024 میں حکومت نے مقامی سطح سے 8350 ارب روپے قرض لیا ہے۔

وفاقی حکومت کا بیرونی قرض مالی سال 2024 میں 277 ارب روپے کم ہوا ہے‘قبل ازیں مرکزی بنک نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ نگران حکومت کے ابتدائی 3 ماہ میں آخری 3 ماہ کے مقابلے میں قرض 113 فیصد اضافہ ہوا‘ اسٹیٹ بینک کے دستاویز کے حوالے سے بتایا گیاکہ مارچ سے مئی 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 3 ہزار 11 ارب روپے بڑھا، جبکہ نگران دور کے آخری 3 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ ایک ہزار 416 ارب روپے بڑھا تھا. دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں یہ اضافہ دسمبر 2023 سے فروری 2024 کے دوران ہوا تھا، مئی2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ بڑھ کر 67 ہزار816 ارب روپے ہوگیا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر