قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

کراچی ( نیشنل ٹائمز) ملک میں قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت مرکز کی جانب سے 3 مختلف سکیموں پر نئی شرح کے ریٹ جاری کرتے ہوئے سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کے 19 فیصد مقرر کی گئی ہے، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 134 بیسز پوائنٹس کم کرکے 17 اعشاریہ 90 فیصد مقرر کردی گئی ہے، اسی طرح سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے 19 فیصد مقرر کی گئی ہے، تاہم دیگر تمام سکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے، اس سے قبل 29 جولائی کو بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود ایک فیصد کم کی تھی، جس کے نتیجے میں شرح سود 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 19 اعشاریہ 5 فیصد پر آگئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12 اعشاریہ 60 فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح 23 اعشاریہ 4 فیصد تھی، اگلے سال مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 5 سے 13 اعشاریہ 5 فیصد رہے گی، مالی سال 2025ء میں جی ڈی پی نمو 2 اعشاریہ 5 سے 3 اعشاریہ 5 فیصد رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹ کے بل میں اضافہ ہورہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، بیرونی سرمایہ کار مالی سال 2024ء میں 2 اعشاریہ 2 ارب ڈالر منافع لے کر گئے، مالی سال 23ء میں بیرونی سرمایہ کار 30 کروڑ ڈالر لے کر گئے تھے، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر