ایل پی جی کی درآمدمیں2023-24 کے دوران سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا، محکمہ شماریات

فیصل آباد (نیشنل ٹائمز) ایل پی جی کی درآمد میں2023-24کے دوران سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق مالی سال 2024 میں ایل پی جی کی درآمد پر 789 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2023 میں ایل پی جی کی درآمدات پر 675 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔جون 2024 میں ایل پی جی کی درآمد کا حجم 55 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل جون کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل جون میں ایل پی جی کی درآمدات پر 35 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ مئی کے مقابلے میں جون میں ایل پی جی کی درآمد میں 29 فیصد کمی ریکارڈکی گئی، مئی میں ایل پی جی کی درآمد پر 77 ملین ڈالرخر چ ہو ئے جو جون میں کم ہو کر 55 ملین ڈالر رہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر