مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 33.67 فیصد اضافہ

اسلام آ باد ( نیشنل ٹائمز) مالی سال 2023-24 کے بارہ ماہ کے دوران پاکستان کی چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق جولائی تا جون (2023-24) کے دوران چین کو مجموعی برآمدات 2.707 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی تا جون (2022-23) کے دوران برآمدات 2.025 ارب ڈالر تھیں۔ سالانہ بنیاد پر چین کو برآمدات میں بھی جون 2023 کے 136.546 ملین ڈالر کے مقابلے میں 12.59 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جون 2024 میں برآمدات 153.745 ملین ڈالر تھیں۔گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2023-24 میں دیگر ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 11.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 27.875 ارب ڈالر سے بڑھ کر 31.090 ارب ڈالر ہوگئی۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر