حکومت کا مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی 2024 کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کے مطابق اے آئی پالیسی کا مسودہ پانچ اہم نکات پر مرتب کیا جا رہا ہے، سماجی تیاری، قومی اے آئی فنڈ کا قیام اور ٹیکنالوجی کو اے آئی سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔عوام میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے استعمال سے متعلق آگاہی پھیلائی جائے گی، سماجی ترقی کے ڈیٹا اور کمپیوٹیشنز کے بنیادی ڈھانچے کو متحرک کرنے کے لیے قومی سطح کے اقدامات پالیسی کو بین الاقوامی معیارات اور سماجی روایات کو مدنظر رکھ کر مرتب کیا جا رہا ہے جس کے تحت مارکیٹ اور ٹیکنالوجی کے استعمال اور رجحانات کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسودے کی تیاری میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت کی جائے گی اور تمام تر پہلوئوں کا جائزہ لے کر مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس کے بعد اسے منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر