چین کے سفیر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔تفصیل کے مطابق چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اعلی سطحی بریفنگ دی گئی جب کہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال خان و طارق فاطمی نے چینی سفیر کو بریفنگ دی۔چین سے پاکستان میں میچ میکنگ انڈسٹری کے تحت صنعتوں کے قیام کا جائزہ لیا گیا اور 7 بڑے شعبے منتخب کیے گئے جن میں طبی آلات، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، لیدر، خوردنی گوشت، فروٹ و سبزیاں اور ویسٹ شامل ہیں۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے مزید چینی کمپنیوں کو پاکستان آنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔عبدالعلیم خان نے چینی سفیر کو بریفنگ میں بتایا کہ انفراسٹرکچر، ہاسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان چین سمیت 124ملکوں کے سرمایہ کاروں کے لئے فوری بزنس ویزہ کی سہولت دے رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین کاروباری تعلقات میں اضافہ سارے خطے کی ترقی کا باعث بنے گا، چینی بھائی ہمارے مہمان ہوں گے اور ان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر جو پاک چین تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں وہی امن و امان کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں جب کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چین کے سفیر ژیانگ زوڈنگ کی آمد اور بریفنگ سیشن میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ چین سے تجارت کا فروغ بورڈ آف انویسٹمنٹ اوروزارت تجارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔طارق فاطمی نے گفتگو میں کہا کہ چین دوستی، برادرانہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔وفد میں چین کے کمرشل منسٹر یانگ گونگیانگ، قونصلر مس ڈونگ ونیلی، سیکنڈ سیکرٹری وانگ کن، تھرڈ سیکرٹری جب کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، تجارت اور سرمایہ کاری کے وفاقی سیکرٹری صاحبان نے بریفنگ اجلاس میں شرکت کی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر