وفاقی حکومت نے 3 سالہ معاشی پلان جاری کردیا، شرح نمو میں اضافہ، مہنگائی میں کمی کے اہداف مقرر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے 3 سالہ معاشی پلان جاری کردیا اور وسط مدتی بجٹ اسٹریٹجی پیپر کے تحت معاشی اہداف مقرر کردئیے گئے۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2027 تک معاشی شرح نمو 5 اعشاریہ 5 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سال میں اوسط مہنگائی کو 7 فیصد کی سطح پر لایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2027 تک ملکی برآمدات کے لیے 37 ارب 95 کروڑ ڈالرز اور درآمدات کے لیے 67 ارب 8 کروڑ ڈالرز کا ہدف مقر کیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت تین سال میں وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیاں 18 ہزار 47 ارب اور نان ٹیکس ریونیو کو 4 ہزار 93 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔مالی سال 2027 تک کل وفاقی اخراجات 21 ہزار 218 ارب اور صوبائی سرپلس بجٹ کا تخمینہ 1800 ارب روپے لگایا گیا ہے۔معاشی پلان کے تحت مالی سال 2027 تک مجموعی مالیاتی خسارہ 4 اعشاریہ 9 فیصد اور پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1438 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔مالی سال 2027 تک سود کی ادائیگیوں کے اخراجات 10 ہزار 238 ارب اور دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2 ہزار 578 ارب روپے لگایا گیا ہے۔اسی طرح مالی سال 2027 تک گرانٹس 2197 ارب اور سبسڈیز کا ہدف 1569 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سال میں پینشن کے اخراجات کا تخمینہ 1341 ارب روپے لگایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر