واشنگٹن/اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار3.5فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف کی جانب سے ورلڈ اکنامک آئو ٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے ،گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے ۔ پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے، عالمی معیشت کیلئے ایکٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں، انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی، تاہم عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔ آئی ایم ایف نے رواں سال ہمسایہ ملک بھارت 6.5 فیصد، چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار3.5فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف



