ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.11 فیصد: سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.11 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 11جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔زیرجائزہ عرصے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.47 فیصد، کیلا 2.30 فیصد، آٹا1.85 فیصد، پیاز 1.55 فیصد، آلو 0.86 فیصد اور انڈے کی قیمت میں 0.61 فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس مرغی کی قیمت میں 16.34 فیصد، خشک دودھ 6.07 فیصد، دال چنا3.47 فیصد، لان کلاتھز2.43 فیصد، لانگ کلاتھ 1.58 فیصد، تازہ دودھ 1.37 فیصد، دال مسور1.23 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 1.02 فیصد کا اضافہ ہوا ۔اعداد وشمار کے مطابق سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.17 فیصد کی کمی ہوئی ہے، 17733 روپے سے لے کر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لے کر44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.08 فیصد (کمی)، 0.02 فیصد، 0.09 فیصد اور 0.19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر