زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ فہتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، جس سے قومی ذخائر 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر