اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) نیپر ا میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست پر آج(پیر کو ) ہونے والی سماعت ملتوی ہو گئی جو اب 10جولائی کو ہو گی۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ نیپرا میں جمع کرایا گیا تھا۔پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف کیلیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی۔ وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے 8 جولائی کو سماعت کافیصلہ کیاتھا۔ تاہم نیپرا نے آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی ہے اور یکساں ٹیرف کیلئے حکومتی درخواست پر اب 10جولائی کو سماعت ہوگی ۔ نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024سے کرنے کی تجویز ہے۔
نیپرا میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت ملتوی، 10 جولائی کو ہوگی



