تل ابیب (نیشنل ٹائمز) صہیونی ریاست کے میڈیا آٹ لیٹ ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا ہے کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جھڑپوں میں چار صہیونی فوجیوں کو مار ڈالا۔ یہ جھڑپیں غزہ اور گولان کی پہاڑیوں کے علاقوں میں ہوئیں۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں رائے ملر اور الیشا لوگاسی شامل ہیں۔ لگاسی پلاٹون کمانڈر تھا۔ انہیں شجائیہ میں حماس نے طیارہ شکن میزائل داغ کر ہلاک کیا۔ دونوں کی عمر 21 سال تھی۔حزب اللہ نے اپنے اہم کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بلہ لینے کے لیے گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں 38 سالہ کمانڈر ایتے گیلیہ ہلاک ہوا۔حزب اللہ اور حماس کے حملوں میں اسرائیل کو غیر معمولی مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔ اسرائیلی میڈیا آٹ لیٹس نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ میں حماس سے ون آن ون لڑائی میں اب تک 325 اسرائیلی فوجی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔
حماس اور حزب اللہ نے جھڑپوں میں 4 صہیونی فوجی مار ڈالے



