کیئر سٹارمر برطانیہ کے 58ویں وزیر اعظم منتخب

لندن(نیشنل ٹائمز) لیبر لیڈر سر کیئر سٹارمر برطانیہ کے اٹھاونویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سر کیئر سٹارمر می بیکنگھم پیلس میں شاہ چارلز سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی۔ ملاقات کی بعد ان کے وزیر اعظم ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔بیکنگھم پیلس کے بعد کیئر سٹارمر ڈائوننگ سٹریٹ پہنچے جہاں پر شہریوں نے نئے وزیراعظم کا شانداراستقبال کیا، کیئراسٹارمر نے ٹین ڈاننگ سٹریٹ کے باہرکھڑے شہریوں سے ہاتھ ملا کرشکریہ ادا کیا۔ نومنتخب برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہامیں ابھی شاہی محل سے واپس آیا ہوں، اور میں نے وزیراعظم بننے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہوگا، میں رشی سوناک کا بھی مشکور ہوں، میری حکومت عوام کی خدمت کرے گی۔کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم اپنی پالیسی پر بھی نظرثانی کریں گے، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، کسی بھی ملک کو ایک بٹن سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، برطانیہ کو ایک بار پھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔ کئیر سٹارمر نے کہا کہ ہماری حکومت اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائے گی اور شہریوں کو حقوق دے گی، ورکنگ کلاس کی زندگی کو مزید بہتر بنائیں گے، بھاری مینڈیٹ دینے پرعوام کا شکر گزار ہوں، ہم سب کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کیلئے فوری طور پر کام شروع ہو جائے گا ۔واضح رہے کہ برطانیہ میں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں 14سال بعد لیبر پارٹی نے میدان مارا ہے، 650 سے 644 نشستوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں جس میں لیبر پارٹی 412 سیٹیں لے کر سب سے آگے ہے، کنزرویٹو 121 ، لیبرل ڈیموکریٹس 71 اور ریفارم پارٹی 9 نشستوں اور دیگر35 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح برطانیہ میں کنزرویٹو کا 14 سالہ دور ختم ہو عام انتخابات میں شکست کے بعد وزیر اعظم رشی سونک نے کنگ چارلس کو اپنا استعفی پیش کردیا ہے جب کہ کیئر اسٹارمر نے بھی اہلیہ کے ہمراہ بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی۔ ؟



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر