کراچی(نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھا 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار534 روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 9 ڈالر اضافے سے 2344 ڈالر فی اونس ہے۔پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2364 ڈالر فی اونس ہے۔
سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ



