ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 28 جون کوختم ہونے والے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.18 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے دوران 5.047 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکیمطابق 30جون 2023 کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.715 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ 21جون 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کاحجم 14.207 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جن میں سٹیٹ بینک کیپاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 8.896 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 5.132 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔گزشتہ مالی سا ل کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.451 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 597 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر