مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ہونے سے آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہوجائے گا

کراچی(نیشنل ٹائمز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت میں پانچ تا سات روپے اضافہ ہوجائے گا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ فلور ملز مالکان نے حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ اگر گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو وہ اپنی فلور ملیں بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال بھی دے سکتے ہیں۔پاکستان فورمز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری عامر عبداللہ نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا، میدہ اور فائن آٹا 7روپے فی کلو مہنگا ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد 10کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 106روپے کا اضافہ ہو جائے گا جبکہ میدہ، فائن آٹا کی قیمتوں میں 460روپے فی بوری کا اضافہ ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں صرف 2فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ 98فیصد سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز غریب عوام سے وصول کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی مصنوعات فروخت کنندہ ہول سیلر اور ریٹیلر پر ٹیکس کے نفاذ سے ان اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے عوام بری طرح متاثر ہوں گے۔عامر عبداللہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فلور ملز ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کا کام نہیں کرسکتیں اور نہ ہی فلور ملیں حکومت یا ایف بی آر کا ذیلی ادارے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر