اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ سے مستعفی 12 افسران نے امریکی پالیسی پر سوالات اٹھا دئے

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر بائیڈن انتظامیہ سے مستعفی ہونے والے بارہ افسران نے ایک کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں غزہ سے متعلق امریکی پالیسی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق غزہ معاملے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر بائیڈن انتظامیہ سے مستعفی ہونے والے افسران نے امریکی پالیسی کو ناکام اور تباہ کن قرار دے دیا ہے۔ مستعفی بارہ افسران نے اوپن لیٹر میں لکھا کہ غزہ سے متعلق امریکی پالیسی ایک ناکامی ہے اور امریکی نیشنل سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔مشترکہ بیان میں مستعفی امریکی عہدیداروں نے لکھا کہ اسرائیل کو اسلحے کی مسلسل فراہمی نے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی بدحالی کے معاملے میں پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں۔ یہ نہ صرف اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے بلکہ امریکی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ اس پالیسی کی تمام ذمہ داری امریکا پر آتی ہیِ، امید تھی کہ بائیڈن انتظامیہ غزہ پالیسی پر نظرثانی کرے گی لیکن پالیسی میں کسی تبدیلی کے بجائے اسے ضد بنا کر مسلسل امریکی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔مستعفی عہدیداروں نے تنازعے کے فوری خاتمے کیلئے امریکا کے کردار ادا کرنے اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر