ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

کراچی (نیشنل ٹائمز)کاروباری ہفتے کے دوسرے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 34 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوئی۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 28 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر معمولی اضافہ ہوا۔ دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277.41 روپے اور قیمت فروخت 280.07 روپے رہی۔اوپن مارکیٹ میں دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ برطانوی پانڈ کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 351.92 روپے سے بڑھ کر 351.45 روپے ہو گئی ہے ۔جبکہ یورو 71 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 298.39 روپے کا ہو گیا ہے۔ خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ ریال اضافے کے بعد 74روپے 20 پیسے جبکہ درہم 75.78 روپے کا ہو گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر