عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،یو این ورکنگ گروپ

نیویارک (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دے دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ذلفی بخاری کی نامور لا فرم کے ذریعے اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر یو این ورکنگ گروپ کی قانونی رائے سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، بظاہر اس کا مقصد انہیں نااہل کرنا تھا۔ رپورٹ میں حکومت سے ورکنگ گروپ کو پاکستان کے دورے اور بانی پی ٹی آئی کی قید میں حالات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ورکنگ گروپ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا، وکلا صفائی سے جرح کا حق لے کر سرکاری وکلا کو دیا گیا۔ ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ اس معاملیپر حکومت پاکستان کا مقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر