مظاہرین پرکریک ڈاؤن: یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن پر یورپی یونین نے ایرانی پولیس اور وزیر مواصلات سمیت چار ایرانی اداروں اور 11شخصیات پر ویزا اور اثاثے منجمد کرنے کی پابندیاں لگا دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی پابندیوں میں ایران کی موریلیٹی پولیس اور اس کا چیف، وزیر مواصلات، ایرانی پاسداران انقلاب کی پیراملٹری فورس بھی شامل ہیں۔یورپی یونین کی پابندیوں پر ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا عمل وسیع پیمانے پر پھیلائی گئی معلومات کا نتیجہ ہے، فسادات اور توڑپھوڑ کہیں بھی برداشت نہیں کیے جاتے، ایران بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایران میں زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے ایک ماہ سے جاری ہیں، ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مظاہرین پرکریک ڈاؤن: یورپی یونین کا ایران پر پابندی لگانے کا فیصلہ ایران میں اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر 13ستمبر کو گرفتار ہونے والی 22سالہ مہسا امینی تین روز بعد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔

 



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر