ملک میں مہنگائی کی صورتحال کیا رہی، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 2.1 فیصد کمی کے بعد 21.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 26.1 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ سبزیاں 22.3 فیصد، دال مونگ 19.5، آلو 17.4، گندم 15.3، انڈے 14.2، چکن 13، چائے 11.5 اور بیسن 9.7 فیصد مہنگا ہوا۔ستمبر میں گھی کی قیمت میں 4.50 فیصد کمی ہوئی جبکہ پیاز 3.86، دال مسور 3.08، کوکنگ آئل 1.89 فیصد، چینی 0.93 فیصد سستی ہوئی جبکہ ماہانہ بنیاد پر بجلی چارجز 65.33 فیصد، موٹر وہیکل 2.43 فیصد سستی ہوئی۔ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر میں کمی لانے کیلئے ایکشن شروع ہی نہیں کیا: اسحاق ڈارادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 127.8 فیصد، دال مسور 79.5، سبزیاں 67، دال چنا 64.2، کوکنگ آئل 65.3، گھی 57.1، دال ماش 56.3 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم 55.3 فیصد، چاول 39.8، موٹر فیول 86.9 اوراسٹیشنری 54.3 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر بجلی چارجز 30.4 فیصد کم ہوئے۔

 

 



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر