بہو کا قتل: ایاز امیر کی سابق اہلیہ کی درخواستِ ضمانت دائر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کے خلاف بیوی سارہ کے قتل کے کیس میں ملزم کی والدہ اور ایاز امیر کی سابق اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ثمینہ شاہ کو مقتولہ سارہ کے چچا اور چچی نے بطور ملزم نامزد کیا ہے۔ثمینہ شاہ کئی برس سے اس فارم ہاؤس میں رہتی ہیں جہاں قتل ہوا ہے۔درخواست گزار ثمینہ شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شاہ نواز نے قتل سے قبل مقتولہ کی رخصتی کے لیے مجھے واٹس ایپ پر میسج کیا۔ان کا درخواستِ ضمانت میں کہنا ہے کہ شاہ نواز امیر نے قتل کے بعد صبح 9 بج کر 12 منٹ پر فون پر مجھے واقعے کے بارے میں آگاہ کیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میں کمرے کی طرف دوڑی لیکن تب تک سارہ قتل ہو چکی تھی، شاہ نواز کو کمرے میں بیٹھنے کو کہا، تب تک ایاز امیر نے پولیس کو بتا دیا تھا۔درخواست میں ثمینہ شاہ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس چند منٹوں میں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی تھی۔ثمینہ شاہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ میرا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی واقعے کی چشم دید گواہ ہوں۔درخواست گزار ثمینہ شاہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مجھے صحت کے مسائل بھی لاحق ہیں، میری ضمانت از قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر