اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ لگایا جائے گا؟ ن لیگ رہنما نے پارٹی پوزیشن بتا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد انہیں وزیر خزانہ لگانے یا نہ لگانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پارٹی پوزیشن واضح کر دی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وزیر خزانہ کا قلم دان لینے کے بعد کام کریں یا اس کے بغیر کام کریں، حکومت ان کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر