وزیراعظم شہباز شریف کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات ہوئی۔شہباز شریف اورملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی ایشوز پر ملالہ کی خدمات کو سراہا جبکہ شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانان پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہیں۔جنگ آپشن نہیں، بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات کیلئے تیار ہوں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطابدوسری جانب ملالہ یوسف زئی نے وزیراعظم سے ملاقات میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے علاوہ ملالہ نے سیلاب کے نقصانات خاص کر اسکولوں کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کے لیے ملالہ فنڈ کی حمایت کا یقین دلایا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات



