بین الاقوامی برادری نے دیر کی تو بہت بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی فوری مدد کرنے کی ضرورت ہے، اگر بین الاقوامی برادری نے دیر کی تو بہت بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلومبرگ کو خصوصی انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ سیلاب کے باعث ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے لاکھوں لوگ بےگھر ہوئے، سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، لاکھوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، 30 لاکھ بچوں کے وبائی امراض میں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین کروڑ تیس لاکھ افراد سیلاب سے متاثرہوئے ہیں، سیلاب سے دس لاکھ گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں، ابتدائی تخمینے کے مطابق تیس ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی تباہی کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتے، عالمی برادری مدد کر رہی ہے مگر ضرورت کے مطابق ناکافی ہے، دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے دو ماہ میں پاکستان پر قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دورۂ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا اُنہوں نے زندگی میں ایسی تباہی نہیں دیکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے متعلق بیان پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کو دوبارہ بحال کرنے، انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے، میری عالمی رہنماؤں سے بات ہوئی کہ اس مشکل میں ہمارا ساتھ دیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر