تھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر معافی مانگنے سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر تھوک کر چاٹنا کسی کو سیکھنا ہو تو عمران خان سے سیکھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان پر فردِ جرم عائد نہیں کی تھی تاہم انہیں بیان حلفی جمع کرانے کے لیے 29 ستمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔دوران سماعت عمران خان نے خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا بھی کی اور کہا کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ میں نے حدود پار کیں تو میں خاتون جج سے جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کبھی بھی عدلیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں تھی، یقین دلاتا ہوں آئندہ کبھی بھی ایسا عمل نہیں ہوگا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آہستہ آہستہ ثابت ہو رہا ہے کہ ایک آدمی لاڈلا ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا، اسی بینچ نے کہا کہ طلال اور دانیال کو ہم نوٹس بھی نہیں کرتے مگر مجھے تو سیدھا سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر