دنیا کو ذاتی پسند ناپسند کو چھوڑ کر ہماری مدد کرنا ہو گی: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کو ذاتی پسند اور ناپسند کو چھوڑ کر ہماری مدد کرنا ہو گی۔وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونےوالی تباہ کاریوں سےمتعلق پوری دنیا کو آگاہ کر دیا ہے، دنیا کو ہمیں ریلیف دینا ہو گا، ہمیں فسکل اسپیس دینا ہو گا تاکہ ہم کروڑوں لوگوں کو ان کے گھروں میں بسا سکیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا ملک میں سیلاب کے باعث 1500 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، فوری طور پر ڈونرز کانفرنس کا انتظام کرنا ہو گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی سے آئے سیلاب کی تباہی کا ذکر کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر