معافی نہ مانگنے سے متعلق عمران خان کے وکیل کے بیان پر تعجب ہوا: سابق جج سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے عمران خان کے وکیل حامد خان کے غیر مشروط معافی نہ مانگنے کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئےجسٹس ریٹائر شائق عثمانی نے کہا کہ معافی نہ مانگنے سے متعلق حامد خان کے بیان پر تعجب ہوا، ابھی تک جو چیزیں سامنے آئیں تھی اُس سے لگ رہا تھا کہ عمران خان کا ذہن بدل گیا ہے۔ ماہر قانون شائق عثمانی نے کہا کہ 29 تاریخ کو جو حلف نامہ عمران خان جمع کروا رہے ہیں، اُس میں بھی وہی ہوگا جو حامد خان کہہ رہے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ معاملہ وہی ہے جو گزشتہ سماعت میں تھا اور آج جو کیس ملتوی ہوا ہے وہ عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے ملتوی ہوا ہے۔دوسری جانب سابق صدر سپریم کورٹ بار جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کی معافی سے متعلق کہا ہے کہ وہ بادی النظر میں مطمئن ہیں، عدالت یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ عمران خان اپنے حلف نامے میں افسوس کا لفظ استعمال کریں گے یا غیر مشروط معافی کا۔یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے کہا کہ اگر عدالت کو لگتا ہےکہ کوئی ریڈ لائن کراس کی ہے تو وہ اس پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔

 



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر