وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھادیا ،ملاقات میں شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی ابترصورتحال کا ذکرکیا اور توقع ظاہر کی کہ انتونیوگوتریس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقدام کریں گے۔وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کیلئے آواز اٹھانے پر بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب انتونیو گوتریس نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن مدد کی کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی۔بل گیٹس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر