ہرطرف پاک فوج کے جوان قیمتیں جانیں بچارہے ہیں، انجلینا جولی بھی پاکستانی فوج کی مداح بن گئیں،سیلاب متاثرین کو امداد کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد: ہالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی انجلینا جولی دورہ پاکستان پر ہیں اور سیلاب سے متاثرہ مختلف دیہاتوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی مشکلات کا جائزہ لے رہی ہیںاورپریشان حال لوگوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔گزشتہ روز انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹرکا دورہ کیا۔اوراس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بدترین تباہی، عوامی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظرکشی کی۔انجلینا جولی مشکلات میں گھری عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے متاثر ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا وہ پاک فوج کررہی ہے۔انجلینا جولی نے کہا کہ ہرجگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا، جن زندگیوں کو بچایا گیا ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں۔ہالی ووڈ کی اداکارہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، آئندہ ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو زندہ بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔انہوں نے کہا کہ زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بےشمار بچے بھی ہیں، میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں پہلے کہیں نہیں دیکھی۔انجلینا جولی نے کہا کہ متاثرین کو خوراک، شیلٹر اور طبی سہولتوں کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے، پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔انجلیناجولی نے عالمی برادری سے پاکستان میں متاثرین کی مدد کیلئےڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانیوں کی بڑی تعداد خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی وموت کا مسئلہ ہے۔ہالی ووڈ کی اداکارہ نے کہا کہ کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو دوسروں کی نسبت زیادہ تباہی کا سامنا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ انجلینا جولی اس سے قبل 2005 اور 2010 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔اداکارہ نے 2010 میں آنے والے سیلاب کے موقع پر بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جب کہ 2005 میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد بھی متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچی تھیں۔


  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر