شیخ رشید کی لال حویلی کو مبینہ دھمکی آمیز کال موصول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو مبینہ دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔شیخ رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی آمیز کال لال حویلی کے لینڈلائن نمبر پر موصول ہوئی ہے۔شیخ رشید نے تھانہ وارث خان میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی ہیں، پارٹی ارکان سے کہا ہے کہ جس طرح کی دھمکی دی جائے اسی طرح کا جواب دیا جائے۔عمران خان کے دھمکی آمیز کال پر حکومت اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوچھا گیا کہ کال کرنے والوں کے نام بتائیں، کس چیز کا خوف ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر