شاہ محمود کسان احتجاج میں شامل ہونے سے روکنے پر اسلام آباد پولیس پر برہم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی اسلام آباد پولیس پر برہم ہو گئے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں ایف نائن پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے سے روکا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل ان کے احتجاج کے بنیادی حق کے خلاف ہے، یہ حکومت مزید کتنی آوازیں دبائے گی؟ سلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، پولیس افسران نے شاہ محمودقریشی کے دھمکی آمیز ریمارکس کو بھی تحمل سے سنا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد کسان اتحاد نے اپنا احتجاج ختم کردیا، وزیر اعظم سے کسان اتحاد کی ملاقات 28 ستمبر کو ہو گی جس میں کسانوں کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر