ہمیں بھیک نہیں عالمی برادری سے انصاف چاہیے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں بھیک نہیں عالمی برادری سے انصاف چاہیے، سیلاب عالمی تباہی ہے اور اس کا ادراک بھی عالمی سطح پر ہونا چاہیے، اس وقت ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں جس کے بعد تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد اموات ہوئی ہیں، سیلاب کے بعد صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے، پڑوسی ملک بھارت ہمیں معاونت کی پیشکش کرنے میں ناکام رہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی فسطائی، اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسی کی وجہ سے وہاں مسلمان غیر محفوظ ہیں، بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی، جموں و کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر قابض ہے، وہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے، جموں و کشمیر میں بھارت نے 5 اگست 2019ء کو یک طرفہ غیرقانونی قدم اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ آج کا بھارت سیکولر نہیں، جیسا کہ ان کے بانی رہنما چاہتے تھے، بدقسمتی سے آج کا بھارت ایک تبدیل شدہ ملک ہے اس کے ساتھ تعلقات کی ہماری طویل تاریخ ہے، یقین ہے کہ ہم مستقبل میں نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے ساتھ امن کے ساتھ رہتا دیکھیں گے۔وزیر خارجہ نے انٹرویو میں مزید کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے وعدے پورے نہیں کیے، طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا، دکھ ہوا کہ طالبان نے لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہیں دی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے نوجوان لڑکی کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کرانے کا کہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ پر اعتماد ہے کہ وہ معاملے کی شفاف انکوائری کرائیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر