سینئر صحافی عادل راشدی کا انتقال، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاافسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی عادل راشدی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عادل راشدی کا شمار کہنہ مشق اور غیرجانبدار رائے رکھنے والے صحافیوں میں ہوتا تھا۔مرحوم کی شعبہ صحافت کے لیے خدمات قابلِ ستائش ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

 

واضح رہے کہ جیو اور جنگ کے سابق ڈائریکٹر اور جنگ انٹرنیٹ کے سابق ایڈیٹر عادل راشدی انتقال کر گئے۔عادل راشدی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ نے تصدیق کی ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم عادل راشدی کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر زمزمہ مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔مرحوم تحریکِ پاکستان کے رہنما پیر علی محمد راشدی کے چھوٹے فرزند تھے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر