ریاستی اداروں کیخلاف زہرفشانی کرنیوالے راجہ عادل اور سید حیدر مہدی کیخلاف مقدمہ درج ، مقدمے میں نامزد مفرورملزمان کے شناختی کارڈ ز بلاک کرنے کی درخواست دیدی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : ریاست دشمنوں کا سر کچلنے کا وقت آگیا۔پاک فوج اور ریاست کیخلاف زہراگلنے والوں کا قلع قمع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سوشل میڈیا پر پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے والا راجہ عادل فاروق شناختی کارڈ نمبر37405-2680276-5 اور اس کے بھائی طیب فاروق شناختی کارڈ نمبر37405-3005958-5 کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406ت پ کے تحت مقدمہ دائرکر دیا گیا۔ اس کے علاوہ کاشف شکور ورلد عبدالشکور شناختی کارڈ نمبر91400-0115501-1کو بھی اسی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔اسی طرح بیرون ملک سے پاکستانی فوج اور فوجی سربراہ کیخلاف زہرفشانی کرنیوالے سید حیدر غفار مہدی شناختی کارڈ نمبر61101-4037039کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا گیا اور سیدحیدر مہدی کے دونوں بیٹو ں سید شایان علی مہدی شناختی کارڈ نمبر61101-5968247-5اور سید شان علی مہدی کے وارنٹ گرفتار ی بھی جاری ہیں تاہم گرفتاری کے خوف سے دونوں کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ تھا۔چونکہ مذکورہ ملزمان مقدمہ میں گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو چکے ہیں لہذاڈی آئی جی پولیس راولپنڈی کی جانب سے نادرا سےتمام ملزمان کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج سے ریٹائرڈراجہ میجر عادل گزشتہ چند ماہ سے بیرون ملک سے پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مسلسل حملے کر رہا ہےاور زہرفشانی کر رہا ہے اور اسی طرح پاکستان آرمی کا حصہ رہنے والے سید حیدر غفار مہدی بھی سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سربراہ اور ادارے کیخلاف زہراگلتے رہتے ہیں۔

 

 



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر