وزیراعظم سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری کی ملاقات

نیو یارک:(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین سائیڈ لائن ملاقات نیو یارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور دونوں ممالک کے مابین دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز اور میں نے پاکستان میں آنے والے سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بحران سے نمٹنے کے لیے 55 ملین ڈالر کی انسانی امداد روانہ کی جا چکی ہے۔ جان کیری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام اور سیلاب متاثرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر