کیا اچھا ناشتہ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایسا کہا جاتا ہے کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے اور صبح پیٹ بھر کر کھانا جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔مگر کیا یہ خیال واقعی درست ہے؟ ایک نئی تحقیق میں اس کا جواب دیا گیا ہے۔درحقیقت صبح یا دن میں کسی اور وقت بہت زیادہ مقدار میں کھایا جائے، اس سے جسم کی کیلوریز کو جلانے کی صلاحیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔مگر جو لوگ بھرپور ناشتہ کرتے ہیں انہیں دن کے باقی وقت بھوک کم محسوس ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوسکتا ہے۔اسکاٹ لینڈ کی Aberdeen یونیورسٹی کی اس تحقیق کے لیے 16 مردوں اور 14 خواتین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ہر فرد کو 4 ہفتوں تک صبح یا شام کو ایک وقت زیادہ مقدار میں غذا استعمال کرائی گئی جبکہ باقی وقت کیلوریز کی مقدار محدود رکھی گئی۔4 ہفتوں کے بعد ایک ہفتے کے لیے دن بھر میں متوازن مقدار میں غذا کا استعمال کرایا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ توانائی کے لیے کیلوریز جلانے اور جسمانی وزن میں کمی کی شرح صبح یا شام میں زیادہ مقدار میں غذا کھانے والوں میں ایک جیسی تھی۔4 ہفتوں کے دوران ان افراد کے جسمانی وزن میں اوسطاً 3 کلوگرام کی کمی آئی۔مگر محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ اچھا ناشتہ کرنے والے افراد کو دن بھر پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جو حقیقی دنیا میں جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر