شہباز گل پر مبینہ تشدد اور جنسی زیادتی، اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ شہباز گل پر ناصرف تشدد کیا گیا بلکہ ان پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا اور نا ہی انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اب اس معاملے پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی کے حوالے سے بعض افراد من گھڑت مہم چلا رہے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع کر دیا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ اسلام آباد پولیس کو فراہم کر سکتا ہے، بصورت دیگر بطور ادارہ پولیس کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر