گلوکارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہرکے بھائی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہر احمد بٹ کے بھائی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرا دیا۔ حمیرا ارشد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ عقیل بٹ نے میرے ساتھ 70 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم کوپلاٹ کے لیے رقم دی لیکن کئی سال بعد بھی نہ پلاٹ ملا اور نہ ہی رقم واپس ملی۔واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ کی شادی 2004 میں ہوئی تھی تاہم شادی کے 10 سال بعد 2015 میں گلوکارہ نے گھریلو تنازعات کے باعث علیحدگی کا اعلان کیا تھا لیکن نومبر 2016 میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی تھی ، اس کے بعد ایک بار پھر دونوں میں اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم 2018 کے آغاز میں دونوں کے درمیان تمام رنجشیں دور ہوئیں لیکن چند ماہ بعد ہی گلوکارہ خلع کے لیے عدالت پہنچ گئی تھیں اور 2019 میں جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔



  تازہ ترین   
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں: ایرانی سفیر
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایران کو ایک رات میں تباہ کردیں گے، شاید وہ رات آج ہو: ٹرمپ کی دھمکی
لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار، راہگیر زخمی
ٹرمپ حقیقت سے دور، ایران جھکنے والا نہیں، بھرپور جواب دیا جائے گا: فوجی قیادت
39 واں روز: اسرائیل کے شہری انفراسٹرکچر پر حملے، تہران میں یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ
یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے: وزیر خزانہ
امریکا، اسرائیل ناکامیاں چھپانے کیلئے اندھا دھند ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر