جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس کو خط میں کیا لکھا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ میں 5 ججز کی تعیناتی پر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک جج کے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے وقار پر سوالات سے مایوسی ہوئی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے خط میں چیف جسٹس پاکستان سے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کی شہرت خراب ہونے پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔چیف جسٹس کے مجوزہ نام مسترد، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، ججز کیلئے تجویز کردہ 5 ناموں پر ارکان میں اختلاف، 4 کے مقابلے میں 5 کی مخالفتخط میں ان کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے تجویز کردہ ججز کے وقار پر کوئی شک نہیں، ایک یا دو وکلاء کی رائے پر سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے بارے میں رائے قائم کرنا افسوس ناک ہے، اس سے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کی شہرت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔جسٹس سجاد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ چیف جسٹس اپنے تمام تر اختیارات استعمال کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کی شہرت واپس کرنے کے اقدامات کریں، سندھ ہائی کورٹ کے ججز اپنی صلاحیتوں پر نامزد ہوئے، انہوں نے خود سپریم کورٹ میں تعیناتی کی درخواست نہیں کی تھی۔خط میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے صرف جوڈیشل کمیشن سے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، اجلاس کےدوران جب ایک جج نے نامزد ججز کے نام واپس لینے کی درخواست کی تو اٹارنی جنرل نے کہا کہ نہیں بس ملتوی کر دیں۔جسٹس سجاد علی شاہ کا چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ ریٹائر ہو رہا ہوں، اس لیے اگلے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گا، اگلے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں یہ خط آن ریکارڈ لایا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر