وزیر اعلیٰ سندھ سے ایم کیو ایم کے وفد کی خواجہ اظہار کی سربراہی میں ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد نے خواجہ اظہار کی سربراہی میں ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے 17 رکنی وفد میں جاوید حنیف، محمد حسین، حمید از ظفر اور دیگر شامل تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور وقار مہدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث انفرااسٹرکچر بُر ی طرح متاثر ہوا ہے۔ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کو انفرااسٹرکچر کی مرمت جلد شروع کرنے کی درخواست بھی کی۔مراد علی شاہ کا دہری شہریت کا معاملہ حل نہ ہوا، واؤڈا فارغ ہو گئے: علی زیدیاس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی 5 بلین روپے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی مرمت کے لیے رکھے تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ کی منظوری سے پیپلز بس سروس کے روٹ کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے مختص کیے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر کراچی اور حیدرآباد کے انفرااسٹرکچر کی مرمت کرنے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں سے نقصانات کی بھی اسسمنٹ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر