وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی آمد پر احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈی جی خان کے علاقے تونسہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی آمد پر احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تونسہ میں بستی احمدانی فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا، مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی روانگی کے بعد انڈس ہائی وے کو بستی احمدانی کے مقام پر بند کر دیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ کالا میں 16 ایم پی او کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ 28 نامزد اور 250 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانےکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر