مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان نے آرمی چیف سے اپنی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کی استدعا کر دی

لاہور(نیشنل ٹائمز): انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نذیر چوہان پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے، ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران ان پرتحریکِ انصاف کےانتخابی دفتر پر حملے اور کارکنوں پر تشدد کا الزام ہے۔پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گزشتہ رات انہیں گرفتار کیا اور انہیں قیدیوں کی وین میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے نذیرچوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس موقع پر نذیر چوہان کاکہنا تھاکہ ان کی گاڑی بھی چھین لی گئی جس میں 50 لاکھ روپے تھے، وہ جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کرتے ہیں۔نذیر چوہان نے آرمی چیف سے اپنی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کی استدعا کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر