صدرِ مملکت کا آرمی چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدرِ مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔آرمی چیف سے گفتگو کے دوران صدرِ مملکت نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے شہداء کے لیے اظہارِ افسوس کیا ہے۔صدرِ مملکت نے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر اظہارِ رنج و غم بھی کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدرِ مملکت عارف علوی کو بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوئی، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ حاصل کر لیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی افسران و جوان جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، سوار تمام افراد شہید ہو گئے: ISPRواضح رہے کہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور کریو چیف نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر