الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف کا پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر دیے گئے فیصلے پر ردِ عمل اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے، عمران نیازی نے غیرملکی فنڈنگ لی، جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا اور آئین کی خلاف ورزی کی۔شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان سند یافتہ جھوٹے ہیں، قوم کو غیر ملکیوں کی فنڈنگ سے چلائی جانے والی عمران خان کی سیاست کے اثرات پر غور کرنا چاہیے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہعمران خان کا حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا، مریم نوازواضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا ہے۔عمران خان کی جانب سے پولیٹکل پارٹیز آرڈر کے تحت پارٹی فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں اپنے دستخطوں سے بیانِ حلفی جمع کرایا گیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے جھوٹا قرار دے دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر